ائر وائس مارشل رضی نواب کی اسکواش میں خدمات بے مثال ہیں۔ پروفیسر اعجاز فارقی

Karchi Korangi News

Karchi Korangi News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے سی سی اے کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا ہے کہ ائر وائس مارشل رضی نواب نے اسکواش کھیل کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے جو کردار ادا کیا ہے اس پر انہیں جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر رضی نواب کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ عشائیہ رضی نواب کو کراچی میں منعقدہونے والی پاکستان مصر اسکواش سریزکے کامیاب انعقاد پر دیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اعجاز فاروقی نے رضی نواب اور اسکواش فیڈریشن کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ جہاں بھی اسکواش کھیل کو کے سی سی اے کی ضرورت ہے ہم ہمہ وقت حاضر ہیں ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائر وائس مارشل رضی نواب نے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ اور پاکستان ائرفورس کے کمانڈنٹ آف چیف کا شکر گزار ہوں کہ یہ سیریز کراچی میں منعقد ہوئی اور اسپانسرز ،میڈیا پرسن اور اسپورٹس کی شخصیات کے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا رضی نواب نے کہاکہ انشا اللہ مستقبل قریب میں ہم ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کی سریز کراچی کے نو تعمیر گلاس کورٹ میں منعقد کرینگے جس میں دنیا کے عظیم اسکواش کھلاڑی اپنے کھیل کا مظاہرہ کرینگے ائر وائس مارشل رضی نواب نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،کے ڈی اے کلب کے اسپورٹس سیکریٹری محمد نسیم ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور بلدیہ کورنگی کے انفارمیشن آفیسر اطلاعات محمد ارشد ،نیشنل بنک آف پاکستان کے پبلک ریلیشن آفیسر عظمت اللہ خان ،مسلم کمرشل بنک کے اسسٹنٹ وائس پرزیڈنٹ محمد حیدر خان اور PAFکالج کے ڈائریکٹر اسپورٹس اسد عباد خان نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض اعجاز قریشی نے انجام دیئے ۔تقریب میں کے سی سی اے کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائر وائش مارشل رضی نواب کو کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کیا۔