ایئر پورٹ سوسائٹی میں ڈاکوئں کا راج راتوں کو گاڑیاں چوری دن کو سر عام سٹریٹ کرائم۔ انجینئر افتخار

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

راولپنڈی : ایئر پورٹ سوسائٹی راولپنڈی کے رہائیشیوں کی زندگی چوروں اور ڈاکوئوں نے اجیرن بنا دی۔سوسائٹی کا مشکل سے کوئی گھر ہو گا جنجو چوروں اور ڈاکوئوں کی زد میں نہ آیا ہو۔گلزار قائد پولیس چوکی بننے کے بعد آئے روز گاڑی چوریاں اور خواتین کے بازوئوں سے کنگن اتارنے کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔

پولیس سے شکایت کرنے والے شہریوں کو عملہ اپنی بے بسی کی داستانیں سنا کر خاموش کر دیتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری کی گاڑی اور دیگر بیسیوں گاڑیاں چوری ہو چکی ہیں جن کا اب تک سراغ نہیں مل سکا۔کل دوپہر ان کے گھر کے دروازے سے ان کی ٦٨ سالہ ہمشیرہ کو دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جو سرخ رنگ کی ہنڈا ١٢٥ جو بغیر نمبر پلیٹ پر آئے انہوں نے پستول کی نوک پرلوٹ لیا تیز دار کٹر سے ان کے دونوں کنگن اتار کر فرار ہو گئے۔

یاد رہے ایئر پورٹ سوسائٹی کا علاقہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا حلقہ ء انتحاب ہے۔انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں کہا ہے پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔لوگوں کی جان و مال خطرے میں ہیں اور معزز وزیر اعلی چین کی بنسری بجا رہے ہیں انہوں نے کہا وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نو منتحب سینیٹر چودھری تنویر پارلیمانی سیکریٹری سرفراز افضل اپنے حلقہ ء انتحاب پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا قوم اس قسم کی ناکام حکومت سے تنگ آ چکی ہے۔محکمہ پولیس کے آر پی او تک عوامی شکایات کے جواب میں اپنا رونا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے سوسائٹی انتظامیہ اور گلزار قائد پولیس کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج کیا ہے۔سوسائٹی کے مکینوں نے وزیر اعلی اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم کے سد باب کے لئے موئثر اقدام کریں۔