ایشوریہ رائے نے کینز فلم فیسٹول میں شرکت کر کے ایونٹ کی رونق بڑھا دی

Aishwarya Rai

Aishwarya Rai

کینز (جیوڈیسک) فرانس میں سجنے والے کینز فلم فیسٹیول کی رونق بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے نے بڑھا دی، سبز گاؤن میں ایشوریا جان لیوا اداؤں کے ساتھ شائقین کے دلوں کی دھڑکن تیز کرتی رہیں۔

خوبصورت آنکھوں پر گرین شیڈز، میرون لپ سٹک اور پاؤں تک لمبا سبز گاؤن، سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں تو دیسی حسینہ کے بدیسی مداح آٹو گراف لینے امڈ آئے۔

ریڈ کارپٹ پر ایشوریا کی ہوش ربا ادائیں شائقین کے دلوں کی دھڑکن بڑھاتی رہی۔ ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ بلینچیٹ اور رونی مارا نے بھی ریڈ کارپٹ پر واک کی اس دوران فلم ’’ Carol‘‘ کا پریمئیر بھی ہوا ۔