ایشوریا رائے کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، فرانس کے اعلی سول اعزاز سے نوازا گیا

Aishwarya Rai and French President

Aishwarya Rai and French President

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے فرانسیس صدر فرانسسکو ہالینڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات ایک خصوصی ظہرانے میں ہوئی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کے دوران کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر ہونیوالے تجربات سے ان کو آگاہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے جب ظہرانے میں شرکت کیلئے پہنچیں تو فرانسیسی صدر نے انکا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

اس موقعے پر ایشوریا رائے کو فلم انڈسٹری میں شاندار خدمات کے اعتراف میں فرانس کے اعلی سول اعزاز” نائٹ آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ کلچر” سے بھی نوازا گیا۔ فرانسیسی صدر سے ملاقات کرنیوالوں میں ڈیزائنر ریتو بیری اور منیش اروڑا بھی شامل تھے۔