ایشوریا رائے کا رنبیر کپور کے ساتھ رومانوی مناظر فلمانے سے انکار

Aishwarya Rai

Aishwarya Rai

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کرن جوہر کی فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

بالی وڈ ذرائع کے مطابق ایشوریارائے نے رنبیر کپور کے ساتھ کوئی بھی رومانوی سین فلمانے سے انکار کر دیا ہے۔ “اے دل ہے مشکل” میں انوشکا شرما بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے رنبیر کپور سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ گانے میں پرفارم کر چکے ہیں۔