اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟ کاجول نے 17 سال بعد وجہ بتا دی

Kajol and Ajay

Kajol and Ajay

ممئبی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کاجول نے آخر کار 17 سال بعد اپنی کامیابی کے عروج پر شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وقت کے اس موڑ پر اجے دیوگن سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست تھا، کیونکہ وہ گھر بسانا چاہتی تھیں۔

کاجول 24 فروری 1999ء کو اجے دیوگن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔ دونوں ستاروں کے دو بچے ہیں جن کے نام نیسا اور یُگ ہیں۔ 2003ء میں بیٹی کے پیدائش کے بعد کاجول کافی عرصہ بعد عامر خان کے ساتھ فلم فنا اور شاہ رخ خان کے ساتھ مائے نیم از خان میں جلوہ گر ہوئیں۔ دونوں فلموں نے بلاک بسٹر کامیابی حاصل کی۔

اس کے بعد حال ہی میں کاجول ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کے ساتھ فلم دل والے میں دیکھی گئیں، اس فلم کو بھی شائقین نے خوب پسند کیا۔ واضح رہے کہ کاجول نے اپنے دور میں سپر سٹار ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا تھا۔

اس وقت ان کے ہم پلا اور کوئی اداکارہ نہیں تھی۔ شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد ہیروز کے ساتھ انہوں نے بلاک بسٹر فلمیں کیں۔