عمر اکمل اور احمد شہزاد کے معاملے پر محسن خان ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے

Mohsin Khan

Mohsin Khan

کراچی (جیوڈیسک) سابق کرکٹرمحسن حسن خان ،عمر اکمل اور احمد شہزاد کے معاملے میں ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے ۔

اپنے ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان کا کہنا تھا وہ ان دونوں بیٹسمینوں کو ٹیم سے باہر کرنے کے فیصلے سے 100 فیصد متفق ہیں، ہمیں ڈسپلن کے معاملے پر کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دینا چاہیے۔یہ ہمارے قومی وقار کا معاملہ ہے۔

محسن حسن خان نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ سے بھی پوچھنا چاہیے کہ ان کے سامنے یہ دونوں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے کیسے رہے؟ اس سے قبل بھی دونوں کے بارے میں ایسی باتیں سامنے آئیں تب سخت کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ وہ مسلسل تین اہم ترین سیریز میں کوچ رہے مگر ایک میں بھی ڈسپلن کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔