اکشے کمار کی کامیڈی ایکشن فلم ’سنگھ از بلنگ‘کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز

Singh is Billing

Singh is Billing

ممبئی (جیوڈیسک) خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ فلم سنگھ از بلنگ کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔

مشہور ہدایتکاری پربھو دیوا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں بالی ووڈ کے کھلاڑی رفتار سنگھ نامی سردار کے مزاحیہ روپ میں دکھائی دینگے۔

فلم میں مرکزی کردار اکشے کمار اور ایمی جیکسن نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں لارا دتہ اورکے کے مینن شامل ہیں ، فلم 2اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی ۔