اکشے کمار کی فلم ہاؤس فل 3 ‘‘ نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

House Full 3

House Full 3

کراچی (جیوڈیسک) فلم ’’ہاؤس فل 3‘‘ 100 کروڑ سے زائد بزنس کرکے رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

فلم 100 کروڑ سے زائد بزنس کرکے رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے بھارت میں 2 ہفتوں کے دوران 103 کروڑ اور دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زائد کمائی کرکے مجموعی طور پر 138 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی فلم ’’ہاؤس فل 3‘‘ ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس نے پہلے ہی ہفتے میں ریکارڈ توڑ کمائی کی تھی ۔
واضح رہے کہ فلم ’’ہاؤس فل 3‘‘ میں اداکار اکشے کمار، ابھیشیک بچن اور رتیش دیش مکھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔