الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام آغوش ہومز کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

Alkhidmat Foundation

Alkhidmat Foundation

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام آغوش ہومز کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے حوالے سے ورکشا پ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں موثر مالی انتظام و انصرام کے حوالے سے اکاؤنس، فنانس اور سالانہ بجٹ پر خصوصی لیکچرز اور مختلف سرگرمیاں دیئے گئے۔

ورکشاپ سے آصف وسیم جنرل منیجر پروگرام، اعجاز ندیم سینئر منیجر اکاؤنٹس اینڈ فنانس، خبیب بلال منیجر ریسورس موبلائزیشن ،طیب جان اور حافظ محمد سلیم نے بھی خطاب کیا۔

ورکشاپ میں یتیم بچوں کے سات اداروں سے پروگرام کے فنانشل ذمہ داران نے شرکت کی جن میں پروگرام منیجر آغوش ہومز محمد طیب جان ،سینئر ایڈمنسٹریٹرآغوش اٹک، تحسین اللہ ایڈمنسٹریٹر آغوش پشاور ، محمد بلال سعید ایڈمنسٹریٹر آغوش راولپنڈی، طاہر گلزار ایڈمنسٹریٹر آغوش باغ،عمران خلیل ایڈمنسٹریٹر آغوش مانسہرہ نے شرکت کی۔