الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مواخات پروگرام کی پروقار تقریب سجائی گئی

AlKhidmat Foundation Pakistan

AlKhidmat Foundation Pakistan

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مواخات پروگرام کی پروقار تقریب سجائی گئی۔ جس میں مواخات پروگرام کے تحت 25 ہنر مند افراد خواتین و حضرات میں بلا سود 4 لاکھ 60 ہزار روپے کے چیک تقسیم کر دیے گئے۔

تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد، الخدمت وومن ونگ سے پروفیسر نائلہ اشرف اورپروفیسر نجم سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احمد جمیل راشد نے ہنر مند افراد میں چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ بلاسود قرض فراہم کرنے کا مقصد ہنر مند افراد کے کاروبار میں وسعت اور انکی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام الناس پر گہر ے اثرات مرتب کئے ہیں ،ہمیں اندازہ ہے کہ نوجوان موجودہ صورتحال سے پریشان حال ہیں۔

AlKhidmat Foundation Pakistan

AlKhidmat Foundation Pakistan

اِسی ضرورت کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن مواخات پروگرام کے ذریعے ہنر مند اور بے روزگار افراد کو چھوٹے کاروبار کے لئے بلا سود قرض فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنے اور اپنے خاندان کے لئے وسائل پیدا کر سکیں۔یاد رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن مواخات پروگرام کے تحت اب تک 10کروڑ روپے کی خطیر رقم سے 4500افراد کو بلا سود قرض فراہم کر چکی ہے۔