الخدمت فائونڈیشن اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے درمیان معائدہ طہ پا گیا

AlKhidmat Foundation Pakistan

AlKhidmat Foundation Pakistan

راولپنڈی : رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ڈاکٹر انیس احمد (وی سی) کی زیر صدارات ایک اجلاس منعقد ہوا جسمیں الخدمت فائونڈیشن اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے درمیان ڈسٹرکٹ پشاور میںآفات سے بچائو کے حوالے انتہائی ضروری اور حقائق پر مبنی “ریسرچ اسٹڈی” کا معائدہ طہ پا گیا، الخدمت کی طرف سے ڈاکٹر مشتاق احمد مانگت سیکرٹری جنرل الخدمت فائونڈیشن پاکستان اور رفاہ انٹرینشنل یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر امان اللہ (ڈین) نے دستخط کیے جسکے بعد دونوں عہدیداران نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

ریسرچ ماہرین کے مطابق اس سے نہ صرف مختلف خطرات کا سامنا کرنے، اپنا دفاع کرنے، صلاحیتوں سے نمٹنے ، آفات کے خطرات سے بچائو کے عملی اقدامات کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اسکا مقابلے کرنے کی صلاحیتون کو اجاگر کرنے کا سامان بھی میسر آئیگا۔ڈسٹرکٹ پشاور کے اندر فلیش فلڈ، مون سون سیلاب، عمومی سیلاب، زلزلے اور ٹورنڈو سیلاب آ چکے ہیں

اسلیے پشاور کے علاقے کو سامنے رکھ کر وہاں کے متاثرہ علاقوں پر تحقیق کی جائی گی تاکہ خدا نخواستہ کسی نئے طوفان ، سیلاب، زلزلے یا مصیبت کی صورت میں وہاں کے لوگ نہ صرف اپنا دفاع کر سکیں بلکہ خود محفوظ مقامات تک منتقل بھی کریں۔دستخطی تقریب میں الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے فضل محمود نیشنل ڈائریکٹر ، عصمت اللہ قریشی منیجر ، ارسلان علی، احسان قادر اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈاکٹر کامران اعظم اسسٹنٹ پروفیسر اور دیگر موجود تھے۔

برائے رابطہ:
شہزاد سلیم عباسی والسلام
0333-3133245 ایس۔ اے۔ شمسی
مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر
الخدمت فائونڈیشن پاکستان
0333-5243334