الخدمت کے زیر اہتمام 3 روزہ ’’ٹریننگ آف ٹرینر ‘‘ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی

Training of Trainers Workshop

Training of Trainers Workshop

راولپنڈی : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے پروگرام’’ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ‘‘ کے تحت 3 روزہ ’’ٹریننگ آف ٹرینر ‘‘ورکشاپ اختتام پذیرہو گئی جس میں ملک بھر سے الخدمت کے شعبہ ناگہانی آفات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ورکشاپ کے مہمان خصوصی سید عارف شیرازی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا پیشہ وارانہ بنیادوں پر اپنے رضاکاروں کو تربیت دینا معاشرے کی اہم ضرورت ہے۔

ٹی او ٹی ورکشاپ میں شعبہ ناگہانی آفات کے ذمہ داران کو سی پی آر، چاکنگ،بلیڈنگ،شاک، سافٹ ٹشوانجری،فرسٹ ایڈ،ہڈی کا زخم او پٹھوں کے زخموں کی صورت میں فوری طریقہ علاج پر عملی مشقیں کرائی گئیں۔ اس موقع پر ورکشاپ کے ٹرینرز 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرراولپنڈی ڈاکٹر عبد الرحمان، ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے واجد ذوالقرنین اورانجمن ہلال احمر کے احمد حسین اور ایس اے شمسی بھی موجود تھے۔

Training of Trainers Workshop

Training of Trainers Workshop

الخدمت کے شعبہ ’’ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام ‘‘ کے منیجر عصمت اللہ قریشی نے بتایا کہ ٹرینر کی تربیت کا بنیادی مقصد اسے پیشہ وارانہ مہارتیں ، گر اور ضروری پیچیدگیوں کے بارے میں آگا ہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں جا کر بغیر کسی جھجک اورپریشانی کے خدمت خلق کا کام بھی سرانجام دے سکے اور اسکے ساتھ وہاں کے مقامی لوگوں کو بھی تربیت دے سکیں۔ورکشاپ کے اختتام پرمہمان خصوص اور ٹرینرز کو شیلڈز دی گئیں جبکہ شرکاء کو سرٹیفیکٹ دیے گئے۔