العصراسلامک سنٹر ویانا میں جشن ولادت مولا علی کا انعقاد کیا گیا

Birthday Party Mawla Ali

Birthday Party Mawla Ali

ویانا (محمد اکرم باجوہ) العصر اسلامک سنٹر ویانا میں دو مئی بروز ہفتہ شام چھ بجے جشن ولادت مولا علی کا انعقاد کیا گیا جس میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے مولا علی کے ساتھ اپنی اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

جشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ معروف عالم دین مولانا عباس نے اپنے خطاب میں مولا علی کے جشن کی مناسبت سے مولا علی کی حالات زندگی پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

مقامی زاکرین نے بھی بیان فرمایا اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کیلیے خصوصی دعا کی گی جشن کے احتتام پر حاضرین کو نیاز پیش کی گی۔