مسجدالبلال میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں نماز تراویح اور روزہ افطاری کا اہتمام کیا جائے گا۔ اکرم بٹ

Akram Butt

Akram Butt

ویانا (اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجدالبلال میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں نماز تراویح اور روزہ افطاری کا اہتمام کیا جائے گا۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ مسجد البلال میں جو پاکستانی تنظیمیں ،تاجر برادری اور خواتین و مردحضرات روزہ افطاری کا اہتمام کرنے کی خواہش رکھتے ہوں وہ مسجد البلال ویانا کی انتظامیاں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مسجد البلال ویانا میں نماز تراویح میں حافظ محمد اکرم قرآن شریف سنائیں گے اور مسجد انتظامیاں کی جانب سے روزانہ روزہ افطاری کا انتظام کیا جائے گا اور اہل ایمان سے درخواست کی جاتی ہے کہ روزہ افطاری کے انتظامی امور میں بڑھ چڑھ حصہ لیں اور رمضان شریف کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہوں۔

منجانب۔

(مسجد البلال انتظامیاں ویانا آسٹریا)