مسجد البلال ویانا میں 21 مئی کی شام شب برات کے سلسلہ میں زکر نعت محفل کا انعقاد کیا جائے گا۔ اکرم بٹ

 Akram Butt

Akram Butt

ویانا (ایم اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گا ہ مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ نے مسجد البلال ویانا میں سات مئی کی شام ہفتہ وار زکر محفل کے احتتام پر اعلان کیا کہ مسجد البلال ویانا میں 21 مئی بروز ہفتہ بعد از نماز عصرشب برات کے سلسلہ میں ایک زکر نعت محفل کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ویانا کے معروف قاری محمد شبیر شب برات کی فضیلت پر خطاب فرمائیں گے اور مقامی نعت خواں بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

مسجد میں لنگر کا بھی انتظام ہوگااور شب بیداری بھی ہوگی تمام اہل ایمان کو شب برات کے سلسلہ میں زکر نعت محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے کہ محفل میں شرکت فرما کر محفل کی رونق کو دوبالا کیا جائے اور ثواب حاصل کریں۔