میرا علیم شکیل گروپ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ ہے، محمد جمیل سندھو

 Mohammad Jamil Sindhu

Mohammad Jamil Sindhu

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میرا علیم شکیل گروپ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ ہے، ارشد سندھو کی طرف سے چلائے شوشل میڈیا پر چلائے گئے اشتہار میں کوئی حقیقت نہیں۔

ان خیالات کا اظہار پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)کے نائب صدر محمد جمیل سندھو نے شوشل میڈیا پر چلائے گئے اشتہار کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارشد سندھو نامی شخص کی طرف سے شوشل میڈیا پر چلائے گئے اشتہار میں میرا تعلق علیم شکیل گروپ میں ظاہر کیا گیا ہے۔

جو کہ سراسر گمراہ کن ہے، میں پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)میں بطور نائب صدر اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں، اور محمد عمران سلفی میرا صدر ہے اس کے علاوہ مصطفی آباد للیانی کے کسی صحافی گروپ سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق نہ ہے۔