حلب : فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری، 270 افراد ہلاک

Aleppo Battle

Aleppo Battle

حلب (جیوڈیسک) شام کے شہر حلب میں شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق شہر پر قبضے کے لیے سرکاری افواج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

فضائی بمباری اور متعدد راکٹ حملوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو سو ستر شہری مارے جا چکے ہیں۔

شام میں جنگ بندی کے باوجود حلب پر سرکاری افواج قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔