حلب: شامی افواج کا آپریشن آخری مرحلے میں داخل، 90 فیصد علاقے پر قبضہ

Aleppo Army

Aleppo Army

حلب (جیوڈیسک) شامی افواج کا حلب میں فوجی آپریشن کا آخری مرحلہ جاری ہے۔

فوجی دستے باغیوں کے زیر قبضہ آخری علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں اور باغیوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں اور بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری فوجیوں نے باغیوں کا ساتھ دینے کے الزام میں ستر شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ شام کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کے پاس ہتھیار ڈالنے یا مرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حلب پر قبضے سے بشار لاسد کو ہٹانے کی تحریک کمزور نہیں ہو گی۔ ادھر رقہ شہر پر ہونے والے فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت 21 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔