علی ظفر طویل عرصے بعد کوک سٹوڈیو میں پرفارم کریں گے

Ali Zafar

Ali Zafar

لاہور (جیوڈیسک) گلوکار علی ظفر ایک طویل عرصے کے بعد کوک سٹوڈیو میں پرفارم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میں کوک سٹوڈیو سیزن 8 میں پرفارم کروں گا۔

اس سے قبل میں کوک سٹوڈیو کے سیزن ون اور ٹو میں اللہ ہو، یار ڈھاڈی ناہیں رے ناہیں اور داستان عشق جیسے ہٹ آئٹم پرفارم کر چکا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ سیزن 8 میں میرا پہلا گانا 23 اگست کو ریلیز ہو گا۔