عالیہ بھٹ نئی فلم میں پاکستانی فوجی کی بیوی کا کردار نبھائیں گی

Alia Bhatt

Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) اںڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی فلم میں ایک اہم رول ادا کرنے جا رہی ہیں جو ایک پاکستانی فوجی افسر کی بیوی کا ہوگا۔

اس فلم میں عالیہ بھٹ کے مدمقابل فلم مسان سے مشہور ہونے والے اداکار وکی کوشل ہیرو کا کردار نبھائیں گے۔

جنگلی پکچرز اور دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو مشہور رائٹر گلزار کی صاحبزادی میگھنا گلزار ڈائریکٹ کر رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اس فلم میں کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میگھنا گلزار اور وکی کوشال کے ساتھ کام کرنے کے انتظار میں ہیں۔