عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ فلم میں کام کی تردید کر دی

Alia Bhatt

Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کام نہیں کررہی اور نہ ہی انہیںا سقسم کی کوئی پیش کش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا میں یہ بات متواتر گردش کررہے ہیں کہ عالیہ بھٹ بھی اب ایشوریہ رائے ، مریانکا چوپرا اور دیپیکا پدوکون کی طرح ہالی ووڈ کے لیے پر تول رہی ہیں اور انہوں نے ایک فلم سائن بھی کر لی ہے لیکن خود عالیہ بھٹ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

اپنی نئی فلم ’’کپور اینڈ سنز ‘‘ کی تشہیری تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا یقینی طور پر متاثر کن ہے اور انہیں پریانکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون پر بہت فخر ہے، جنہوں نے بالی ووڈ سے ہالی ووڈ میں بھی انٹری دے دی ہے لیکن ابھی وہ کسی ہالی ووڈ فلم میں کام نہیں کر رہیں۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ انہیں فلم “عاشقی 3″ کے لئے بھی پیشکش نہیں کی گئی، اگر انہیں پیشکش کی جاتی تو یقیناً اس پر ضرور سوچتیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے ارادوں میں بہت مضبوط ہوتی ہیں اور اپنے خواب کو پورا کرتی ہیں بالکل اسی طرح میرے بھی خواب ہیں اور تھوڑی امید بھی ہے کہ وہ پورے ہوں گے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی آنے والی فلم کپور اینڈ سنز 18 مارچ کو سینیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔