الخدمت فائونڈیشن نے مٹھی میں سیلاب سے متاثر خاندانوں کیلئے ریلیف کیمپ کا آغاز کر دیا

لاہور: الخدمت فائونڈیشن کے نائب صدرسید احسان اللہ وقاص نے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے جاری امدادی سرگرمیوں کو مزید بڑھادیا ہے۔ گزشتہ رات مٹھی میں آنے والے سیلابی ریلے کے بعد الخدمت کے رضاکاروں نے فوری طور پر ریلیف کا کام شروع کر دیا ہے۔لوگوں کو محفوظ مقامت پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ الخدمت نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لئے ریلیف کیمپ لگا دیا گیا جس میں پکا پکایا کھانا ،ادویا ت اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

اسکے علاوہ ریلیف اور ریسکیوآپریشن میں سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں میں خشک راشن ، خیمے ، برتن اور ضروریات زندگی کا سامان پہنچایا جا رہا ہے ۔سید احسان اللہ وقا ص نے مزید کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث الخدمت فائونڈیشن نے خیرپور میں 50 خیموں پر مشتمل ایک خیمہ بستی بھی قائم کر دی گئی ہے

جہاں سیلاب متاثرین کو رہائش کے ساتھ کھانا اور دیگر ضروری سامان مہیا کیا جائے گا۔الخدمت فائونڈیشن سیلاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضرورت پڑھنے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن کو اندرون سند ھ میںتیزی کے ساتھ مزید پھیلا دے گی۔

Alkhidmat Foundation Relief Camps

Alkhidmat Foundation Relief Camps

Alkhidmat Foundation Relief Camps

Alkhidmat Foundation Relief Camps

Alkhidmat Foundation Relief Camps

Alkhidmat Foundation Relief Camps