الخدمت کے دور حکومت میں شہر کراچی میں میگا پراجیکٹس کا آغاز ہوا، فاروق نعمت اللہ

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی : سابق امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی و ٹائون ناظم گلبرگ اور امیدوار برائے چیئرمین یوسی 28 گلبرگ فاروق نعمت اللہ نے کہا ہے کہ کراچی گزشتہ تین دہائیوں سے بدامنی اور بدحالی کا شکار ہے، الخدمت کے دور حکومت میں شہر کراچی میں میگا پراجیکٹس کا آغاز ہوا اور ترقیاتی بجٹ اربوں روپے تک پہنچ گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مختلف مقامات پر کارنرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہسیاست کا اصل مقصد ہی خدمت ہے’ہم سیاست میں صرف مخلوق خدا کی خدمت کی غرض سے آئے ہیں، الخدمت نے خدمت میں دیانت داری کی مثالیں قائم کی ہیں۔

ہم نے کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ کراچی کی نام نہاد نمائندگی کے دعوے داروں نے عوام سے پبلک پارک اور پلے گرائونڈ بھی چھین لئے ہیں، عوامی مقامات پر پارٹی دفاتر اور پارٹی کی یونیورسٹیاں بنائیں گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام ہمارا بھرپور ساتھ دیں تو ہم اس شہر کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔