آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں امتیاز اسپورٹس کی فتح

All Karachi Anis and Raja Shaeed Football Tournament

All Karachi Anis and Raja Shaeed Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں امتیاز اسپورٹس کالا پل نے مد مقابل شہباز گرین بنارس کو پنالٹی ککس پر 5-4 سے زیر کردیا ۔کھیل کے دوران مقررہ وقت تک مقابلہ 1 -1 گول سے برابری پر ختم ہوا شہباز گرین کے ثناء اللہ اور امتیاز اسپورٹس کے خرم شہزاد نے گول اسکور کئے ۔کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی صدر سرحد اسپورٹس فٹ بال کلب محمد اسماعیل سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوںکا تعارف کرایا گیا اس موقع پر نائب صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ عمر زادہ روغانی ،خازن ڈی ایف اے ملیر استاد حیدر ،رضا خان ،ٹورنامنٹ سیکریٹری رفیق بلوچ ،محمد طارق ،امتیاز اسپورٹس کے سیکریٹری عبدالعزیز و دیگر موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں لکی مین ایف سی نے ہارون شاہ ایف سی کو پنالٹی ککس پر 4-3سے ،رفاہ عام جیم خانہ نے حیدری اسپورٹس کو 2-1سے ،ملیر سٹی نے افغان جانباز کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض شفیع بلوچ ،عبدالغفار ،شاہ جہاں اور ممتاز نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔