آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب کالا پانی لانڈھی میں جاری آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں ملیر ینگ بوائز نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل کورنگی کی معروف ٹیم الشہباز کورنگی کو سڈن ڈیتھ پر 15-16سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی دوران کھیل کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت تک گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں مسلم برادرز کورنگی نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم عثمان شہید ایف سی کیماڑی کو پنالٹی ککس پر 3-1سے مات دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا یہ مقابلہ بھی دوران کھیل وقت مقررہ تک بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دونوں کوارٹر فائنل میچ میں ریفریز کے فرائض فرید طوفان ،حیدر علی اور محمد وکیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف ،وکیل اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔