چوتھا آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید میچوں کے فیصلے ہوگئے

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب لانڈھی کے زیر اہتمام جاری چوتھا آل کراچی عظمت میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 6 میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں الشہباز کورنگی نے مد مقابل ینگ شاہین لانڈھی کو 2-0 سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالرحمن اور اویس الرحمن نے خوبصورت گول کئے ،دوسرے میچ میں ملیر ینگ بوائز نے فیوچر اسٹار لانڈھی کو 3-1 سے ،پیر بخش بلوچ فٹ بال کلب نے خیبر اسٹار کو 3-1سے ،بلدیہ سینٹر نے مسلم برادرز کو پنالٹی ککس پر 5-4 سے ،موسیٰ الیون نے فیچر اسٹار کو 2-1 سے ،اور شہزاد محمڈن نے سخت مقابلے کے بعد جگو ممیوریل کو 1-0 سے شکست دیدی۔

ان میچوں میں ریفریز کے فرائض فرید طوفان ،حیدر علی اور محمد وکیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد رزاق اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔ٹورنامنٹ میں آج مسلم اسٹار لانڈھی کا مقابلہ احمد دائود کلب ملیر کے درمیان ہوگا۔