آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ ینگ اتحاد اور کورنگی نیشنل کی کامیابی

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں جاری آل کراچی 40سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ اتحاد نے کورنگی اسٹار کو 3-0 سے شکست دیدی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے محمد حسین ،محمد سلیم اور عبدالمنان نے ایک ایک گول کئے کھیلے گئے دوسرے میچ میں کورنگی نیشنل نے مد مقابل چنیسر محمڈن کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کورنگی نیشنل کی جانب سے محمد یاسین نے میچ کا فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفری کی فرائض سعید عالم ،عبدالغنی کے پی ٹی ،محمد سلیم اور محمد ہارون نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔