آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی 40 سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

پہلے میچ میں غنی الیون نے مد مقابل غریب نواز ڈالمیاکو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیدی ۔کھیل کے آخری لمحات میں غنی الیون کی جانب سے جمال الدین نے فیصلہ کن گول داغ کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسرے میچ میں ینگ جمال لانڈھی نے مضبوط حریف امتیاز اسپورٹس کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد 2 -1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے سید حافظ اظہر اور غلام مرتضیٰ نے جبکہ امتیاز اسپورٹس کا واحد گول محمد رمضان نے کیا ۔تیسرے میچ میں ملیر چمپئن آل برادرز نے بابل اسپورٹس لیاری کو 6-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔جبکہ ایک اور میچ میں بلوچ محمڈن ملیر اور رفاہ عام جیم خانہ کا مقابلہ ایک ایک گول سے برا بری پر ختم ہوا اب یہ میچ دوبارہ کھیلا جائیگا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ہدایت اللہ ،ارسلان شریف ،سعید عالم ،اعجاز حسین ،محمد سلیم ،محمد شفیع اور شکیل راجر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔ٹورنامنٹ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق آج لیاری برادرز کا مقابلہ معمار اسپورٹس اور نیشنل آفریدی کا مقابلہ رحمن کلب ماری پور سے ہوگا۔