آل کراچی دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید چھ میچوں کے فیصلے

Football

Football

کراچی: ینگ حسینی فٹ بال کلب اور الیون اسٹار کلب کے باہمی اشتراک سے کلری پلے گرائونڈ پر جاری آل کراچی حاجی سید با بو دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 6 میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں سرحد اسپورٹس لانڈھی نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت کلری بلوچ کو سخت مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی۔

دوسرے میچ میں عثما ن شہید کیماڑی نے ینگ اسلام لیاری کو 3-2 سے زیر کردیا ،تیسرے میچ میں بجلی اسپورٹس لیاری نے لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1سے ہرا دیا۔

چوتھے میچ میں سرحد پختون کلب نے بلوچ محمڈن لیاری کو مقررہ وقت میں بر ابری کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی ،پانچویں میچ میں سوسائٹی برادرز کیماڑی نے لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو 4-0 سے عبرتناک شکست سے دو چار کردیا۔

چھٹے میچ میں خیبر مسلم نے ینگ عثمان آباد کو 3-0 سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے کوالیفائی کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض اختر کوچ، شوکت گھوٹائی ،عبدالباقی ،نیاز احمد ،غلام عباس اور نذر شباب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد عرفان اور محمد اسلم ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔