آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں محمود آباد محمڈن نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل الشہزاد کلب جام کنڈہ کو پنالٹی ککس پر 2-1سے شکست دیدی کھیل کے دوران وقت مقررہ تک مقابلہ 2-2گول کے برابری پر ختم ہوا۔

محمود آباد محمڈن کے الیاس نے دو جبکہ الشہزاد کلب کے جمال احمد نے دو گول اسکور کئے کھیلے گئے دیگر میچوں میں واصف میموریل نے آزاد الیون کو پنالٹی ککس پر 5-4سے،دلبود محمڈن نے بھی پنالٹی ککس پر اے ون اسٹار کو 5-4سے ،عثمان شہید کلب نے کورنگی ریڈ کو 4-1سے ،گلشن اتحاد کورنگی نے سوسائٹی برادرز کو 2-1سے ،آزاد الیون بنارس نے طوبہ جیم خانہ کو 4-1سے ،ابراہیم میموریل نے فضل میموریل کو 2-0سے ،با با بخاری کلب نے خان اسپورٹس کو 1-0سے اور بلوچ یوتھ ملیر نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت لکی مین لانڈھی کو 6-0سے شکست دیدی ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری شفیع بلوچ ،شاہ جہاں بلوچ ،اور سعید بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد علی بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ٹورنامنٹ میں آج پہلا مقابلہ بلوچ بہار اور اُسامہ اسپورٹس جبکہ دوسرا مقابلہ خیبر مسلم اور صاحبداد محمڈن کے مابین ہوگا۔