آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس کے تعاون سے لانڈھی فٹ بال گرائونڈ پر جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلوچ کلب ملیر نے ایک سخت مقابلے کے بعد جانباز اسپورٹس سلطان آباد کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

بلوچ کلب ملیر کی جانب سے فرقان نے میچ کا فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی آزاد اُمیدوار برائے چیئر مین یونین کمیٹی نمبر7افتخار عباسی ،وائس چیئر مین سعید عباسی جنرل کونسلرمانسہرہ کالونی جاوید جدون سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیاان کے ہمراہ کوچ محمد علی ،طارق خان پاکستان اسٹل،احمد بلوچ ،بابا آدم و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کمیٹی کو مبارکباد پیش کیا۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز شفیع بلوچ ،شاہ جہاں بلوچ اور ممتاز شاہ نے انجام دیا ۔جبکہ میچ کمشنر محمد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔ٹورنامنٹ میں آج اہم مقابلہ ینگ انصاری اور کلمت ویلفیئر سینٹر کے مابین ہوگا۔