آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

 Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید وراجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں غنی الیون نے مضبوط حریف غازی پور جیم خانہ کو 1-0سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے سراج نے میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کیا اس میچ کے مہمان خصوصی سماجی رہنماء اور آزاد اُمیدوار برائے جنرل کونسلر یوسی 9 بخت شیر علی سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کوچ محمد علی ،عبدالقیوم بلوچ ،ماما جانو ،شاہ جہاں بلوچ ،عبدالحمید بلوچ ،وسیم بلوچ اور دیگر موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں کیماڑی محمڈن نے جگو میموریل کو 3-0،ینگ مسلم آباد نے جھولے لال کو پنالٹی ککس پر 5-4،ینگ حسینی لیاری نے نارتھ برادرز کو 1-0سے ،کورنگی گرین نے حمایتی الیون کو پنالٹی ککس پر 4-3سے ،ینگ ملیر نے جانباز اسپورٹس کو 2-1سے اور ینگ بلال نے ینگ نورانی کو 4-3سے شکست دیدی ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض عبدالغنی کے پی ٹی ،شاہ جہاں بلوچ ،سلیم شاہ ،ممتاز خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر سائیں منیر بلوچ ،محمد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔