پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر حاجی محمد الیاس کو مبارکباد

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی اور ڈرگ روڈ کے مقامی فٹ بال کلبوں جن میں رحیم محمڈ ن فٹ بال کلبوں کے روح رواں پرویز قاسو ،شمع ہزارہ فٹ بال کلب کے جنرل سیکریٹری رفیق احمد ،گلشن اسپورٹس کے سیکریٹری علی اصغر، اعظم اسپورٹس، ڈورگ روڈ یونین، کوہاٹ اسپورٹس، کالونی محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے تمام آفیشل اور کھلاڑیوں نے پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزر و چیئر مین اُسامہ اسپورٹس حاجی محمد الیاس اعوان کو اتنے قلیل عرصے میں کراچی سطح پر شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کی بھر پور حوصلہ افزائی اور 5جون کو ٹورنامنٹ کے گرینڈ فائنل کے اختتام پر منعقدہ شاندار تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کراکر ایک تاریخ رقم کی ہے۔

اسپورٹس حلقوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ حاجی محمد الیاس آئندہ میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اپنا سفر جاری اور بہتر حکمت عملی کے ذریعے ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد کراتے رہیں گے۔