آل کراچی نواب سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 15 اپریل سے ہو گا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام پشاوری چپلی کباب اینڈ پکوان سینٹر شاہ فیصل کالونی کے تعاون سے شہر کراچی کا میگا فٹ بال ایونٹ “آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ “کا باقاعدہ آغاز مورخہ 15 اپریل 2016ء سے شاہ فیصل فٹ بال اسٹیڈیم (پنجاب گرائونڈ) شاہ فیصل کالونی پر آغاز ہو گا۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر حاجی محمد الیاس اعوان ،ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ محمد پرویز قاسو ،سیکریٹری اختر ریاض مائیکل ،اور اسسٹنٹ ٹورنامنٹ سیکریٹری سیف اللہ خان جبکہ ٹورنامنٹ کے میڈیا منیجر شیر افضل ہونگے ۔اس میگا فٹ بال ایونٹ میں شہر کی ممتاز و معروف 64فٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ٹورنامنٹ سے متعلق معلومات کے لئے سیکریٹری اختر ریاض مائیکل سے موبائل نمبر0313-2172541یا سیف اللہ خان سے موبائل نمبر0334-3436243پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔