آل کراچی چیئرمین ولی محمد یادگاری انڈر 14 فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گل بلوچ یوتھ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام آل کراچی چیئر مین ولی محمد یادگاری انڈر 14 فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء کا شاندار آغاز آج سے گل بلوچ یوتھ فٹ بال گرائونڈ صدیق گوٹھ میں ہوگا ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ولی محمد یوتھ اور شہداء صدیق گوٹھ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم (آج) مورخہ یکم نومبر2015ء بروز اتوار صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی میں کرینگے۔