آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

Karachi Football Tournament

Karachi Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ دا د محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔کھیلے گئے پہلے میچ میں کھو کھرآپار اسٹار نے مد مقابل کورنگی جیم خانہ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیدی۔

جبکہ دوسرے میچ میں کھو کھرآپار نیشنل نے مضبوط حریف مسلم اسٹار لانڈھی کو پنالٹی ککس پر 5-4سے زیر کرکے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا دوران کھیل مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا مسلم اسٹار کے فارورڈ نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کردیئے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز شفیع بلوچ ،غفار بلوچ اور محمد اشرف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔ٹورنامنٹ میں آج ملیر سٹی کا مقابلہ افغان جانباز کیماڑی سے ہو گا۔