آل کراچی بابو شاہ و استاد دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ حسینی اور الیون اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام غوثیہ پلے گرائونڈ آگرہ تاج میں جاری آل کراچی سید با بو شاہ و استاد دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3 ٹیمیں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں پھول پتی اسٹار نے مد مقابل مضبوط حریف شہباز گرین کو 1-0سے زیر کر دیا،دوسرے میچ میں پاک اسپورٹس نے مد مقابل میزبان حریف ینگ حسینی کو 3-1سے شکست دیدی میچ کی خاص بات میزبان کلب ینگ حسینی کے گول کیپر عبدالغفور کا نہایت عمدہ کھیل تھا جنہوں نے پاک اسپورٹس کے کئی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے کئی یقینی گول بچا کر شائقین فٹ بال ست بھر پور داد وصول کی۔

تیسرے اہم پری کوارٹر فائنل میں ٹورنامنٹ کی کی فیوریٹ ٹیم سرحد اسپورٹس کو ماڑی پور بلوچ نے 4-2سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کیمیچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ کے نائب صدر عمر زادہ روغانی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر سنگھارا ویلفیئر کمیٹی کے صدر آدم سنگھارا ،کوارڈینٹر ویسٹ رضا خان ،ٹورنامنٹ سیکریٹری علی محمد سومرو و دیگر کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز نذر شباب ،عبدالباقی ،پرویز یوسف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد اسلم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل بھی موجود تھے۔