آل کراچی ڈالمیا امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ : غریب نواز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

 Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لعل اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم ڈالمیاء پر کھیلے جانے والے آل کراچی ڈالمیا امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں غریب نواز فٹ بال کلب ڈالمیا نے مد مقابل گلشن اسپورٹس کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0سے مات دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ،کھیل کے پہلے ہاف میں غریب نواز کلب کے ایاز نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابقہ یونین کونسل کے ناظم سکند ر حسن بلوچ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکریٹری عبدالرحمن شیخ، ٹورنامنٹ آرگنائزر عابد مہر کے علاوہ دیگر اراکین بھی موجود تھے سکندر حسن بلوچ نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوںمیں شاہد میموریل نے میزبان لعل اسپورٹس کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے زیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا ئی ،جلال مراد نے مد مقابل رمضانیہ اسپورٹس کو 4-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں قدم جمائی کھیل کی خاص بات فاتح ٹیم کے سعید سلو کا جارحانہ کھیل تھا جنہوں نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4گول اسکور کئے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ذاہر علی ،جمیل ناز اور عرفان بابا نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر نذیر سربازی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر
لعل اسپورٹس فٹ بال کلب
ڈالمیا ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی
مورخہ 8مئی 2017ء