آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہزارہ محمڈن کا سیمی فائنل تک رسائی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہزارہ محمڈن فٹ بال کلب نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم جلال مراد فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 5-3سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا کھیلے کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور بھر پور کوششوں کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی دوسرے ہاف میں کھیل کے 40ویں منٹ میں جلال مراد کے علی مراد نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن کھیل کے آخری لمحات میں ہزارہ محمڈن کے محسن نے اپنی انفرادی کوششوں سے گول کرکے اس برتری کا خاتمہ کر دیا۔

کھیل کے اختتام تک برابری پر میچ ختم ہو ا اور پنالٹی ککس مرحلے میں ہزارہ محمڈن کامیابی کے ساتھ گرائونڈ سے باہر آئی کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی نومنتخب کونسلر شہباز نیازی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر کوچ اللہ داد محمڈن محمد علی ،ٹورنامنٹ سیکریٹری رفیق بلوچ ،وشدل بلوچ ،احمد بلوچ ،ملا عبدالرشید ،طارق خان اور دیگر موجود تھے ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل مقابلے میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریعبدالغفور بلوچ ،کیپٹن جمال اور محمد سلیم سلا نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر با با آدم ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل مقابلہ آج میزبان سرحد اسپورٹس اور شرافی محمڈن کے مابین کھیلا جائیگا۔