آل کراچی سید بابو شاہ و استاد دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ حسینی اور الیون اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی سید بابو شاہ و استاد دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں میز بان کلب ینگ حسینی فٹ بال کلب نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط حریف جانباز اسپورٹس سلطان آباد کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی، دوسرے میچ میں بغدادی اسپورٹس لیاری نے مد مقابل ماری پور آزاد کو 2-0سے ڈھیر کر دیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کوارڈینٹر ڈسٹرکٹ ویسٹ رضا خان کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکریٹری علی محمد سومرو ،چیئر مین آرگنائزنگ کمیٹی حاجی عثمان تقی ،چیئر مین حاجی رمضان و دیگر کوجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض عبدالباقی،غلام عباس ،نیاز احمد اور شوکت گھوٹائی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد اسلم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔