آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 8 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی 40 سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 8 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں الشہباز کورنگی نے کورنگی ریڈ کو 1-0 سے شکست دیدی، منظور بابا نے فیصلہ کن گول اسکور کیا۔

دوسرے میچ میں مکران اسپورٹس نے جانباز اسپورٹس لانڈھی کو پنالٹی ککس پر 3-1 سے ہرادیا ۔تیسرے میچ میں تنظیم اسپورٹس گذری نے کھیل میں بر ابری کے بعد ملیر اسٹار کو پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیدی ۔چوتھے میچ میں گل بلوچ ملیر نے نورانی اسٹار کو 4-3سے مات دیدی ۔پانچویں میچ میں ڈرگ روڈ یونین نے مد مقابل جانباز اسپورٹس سلطان آباد کو 4-3سے شکست دیدی۔

چھٹے میچ میں ساحل محمڈ ن نے جھولے لعل کلب کو 1-0سے ٹھکانے لگا دیا ۔ساتویں میں ملیر شاہین نے عمدہ کھیل کی بدولت چنیسر بلو کو 4-1سے شکست دیدی۔اٹھویں میچ میں ہزارہ محمڈن نے شاہین افغان کو 4-2سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض محمد شفیع ،سعید عالم ،عبدالغنی کے پی ٹی اور شکیل راجر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔