آل کراچی سید بابو شاہ و استاد دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں 3 ٹیموں کی کوارٹر فائنل تک رسائی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ حسینی اور الیون اسٹاف فٹ بال کلب کے زیر اہتمام غوثیہ پلے گرائونڈ آگرا تاج میں جاری آل کراچی سید با بو شاہ و استاد دائود شیدی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں 3پری کوارٹر فائنل کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں چنیسر بلو نے مد مقابل مکران اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے میچ میں لیاری محمڈن نے بھی پنالٹی ککس پر لیاری بلوچ کو 4-3سے شکست دیدی مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1گول سے برا بر رہا ۔جبکہ تیسرے میچ میں ینگ کلری نے عثمان شہید کیماڑی کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ کنفرم کرلی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالباقی ،نیاز احمد ،غلام عباس بلوچ اور نذر شباب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد اسلم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔