آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء میں لیاری نیشنل یوتھ کا کوارٹر فائنل تک رسائی

National Youth Football Tournament

National Youth Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے زیراہتمام شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں جاری” آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016 ئ” پری کوارٹر فائنل معرکہ میں لیای نیشنل یوتھ فٹ بال کلب نے شاندار کھیل کی بدولت سالار ویلفیئر یوتھ فٹ بال کلب کو 4-2 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی دوران کھیل دونوں ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے کھلاڑیوں کو بھر پور داد دی فاتح ٹیم کے لیاری نیشنل یوتھ کی جانب سے تابش چائنہ نے 2اور رحمت اللہ اور شاہ جہاں نے ایک ایک گول جبکہ حریف ٹیم کی طرف سے حبیب اور سعید نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنماء عبدالجبار شرافی والا سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑوں کا تعارف کرایا گیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی عبدالجبار شرافی والا نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پرمنتظمین کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اپنی اور پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض الہی بخش جبکہ میچ کمشنر کوچ آزاد فائونڈیشن امجد انجم اور میڈیا کوارڈینٹر میرحبیب زباد کلمتی تھے۔

جاری کردہ :۔میڈیا کوارڈینٹر