آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 5 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب کالا پانی لانڈھی کے زیر اہتمام جاری آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ می مزید 6 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جگو میموریل فٹ بال کلب نے مد مقابل نورانی اسٹار کو 8-1سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے شبیر اور نوشاد نے 3-3گول جبکہ رحمن اور ہری چند نے 1-1گول اسکور کئے ۔حریف ٹیم کا واحد گول ظفر نے کیا۔

دوسرے میچ میں ینگ گلوب نے پاک محمدی کلب کو 4-0سے ،حیدری اسپورٹس نے حمایتی الیون کو 5-4سے ،گلشن ملت نے الغازی فٹ بال کلب کو 2-1سے ،افغان جانباز کیماڑی نے عادل اسپورٹس کو 4-0سے اور کوہاٹ اسپورٹس نے قذافی گرین کو 1-0سے زیر کر دیا ان میچوں میں ریفریز کے فرائض جمیل ناز ،فرید طوفان،حیدر علی اور محمود نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد رزاق اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔ٹورنامنٹ میں بروز جمعرات اہم میچ مسلم برادرز بمقابلہ عمر اسٹار کھیلا جائیگا۔