آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں الشہباز کورنگی کوراٹر فائنل میں داخل

Azmazt Ali Football Tournament

Azmazt Ali Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب لانڈھی کے زیر اہتمام جاری آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں الشہباز فٹ بال کلب کورنگی نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت موسیٰ الیون کو 2-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالرحمن اور اویس الرحمن نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں شہزاد محمڈن نے مد مقابل کورنگی جیم خانہ کو 2-0سے ،ینگ گلوب فٹ بال کلب بنارس نے ینگ بلال لانڈھی کو برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی جبکہ پیر بخش بلوچ نے ینگ مسلم آباد کو 3-2سے ہراد یا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض فرید طوفان ،حیدر علی ،نصیر بلوچ اور محمد وکیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف، محمد رزاق اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔ٹورنامنٹ میں آج مسلم برادرز کا سامنا لال الیون سے اور عثمان شہید فٹ بال کلب کا مقابلہ پیر بخش بلوچ سے ہوگا۔