آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب کالا پانی لانڈھی کے زیر اہتمام جاری آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئیں ۔پہلے میچ میں عثمان شہید کلب کیماڑی نے پیر بخش بلوچ کلب کو 4-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے آصف اشتیاق نے دو جبکہ وسیم گل اور وحید گل نے ایک ایک گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول فاروق نے کیا۔

دوسرے میچ میں مسلم برادرز کورنگی نے لال الیون کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر 5-4سے شکست دیدی جبکہ تیسرے میچ میں ملیر ینگ بوائز نے گلشن ملت کلب کو پنالٹی ککس پر 3-2سے زیر کرکے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض فرید طوفان ،حیدر علی اور محمد وکیل نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر محمد رزاق اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ٹورنامنٹ مین آج کوارٹر فائنل مقابلے کا میچ مسلم اسٹار لانڈھی اور ینگ گلوب بنارس کے درمیان کھیلا جائیگا۔