آل کراچی شہید علی زمان بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محفوظ الیون فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی شہید علی زمان بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل آزاد الیون میمن گوٹھ کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی دوران کھیل مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا میچ کی خاص بات اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کے کھلاڑیوں ذوہیب ،شیری اور کیپٹن سلیم شاہ کا عمدہ کھیل جبکہ گول کیپر کبیر اسد نے بھی نہایت عمدہ اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد الیون کے کئی حملوں کو ناکام بنا دیا اُسامہ اسپورٹس نے کھیل کے دوران گول کرنے کے کئی اہم مواقع ضائع کئے ٹیم کی شاندار کامیابی پر اُسامہ اسپورٹس کے چیئر مین حاجی محمد الیاس اعوان نے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ ٹیم آئندہ بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آل پاکستان عبدالرشید قریشی ٹیلی نار فٹ بال ٹرافی میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بلو موومنٹ فٹ بال کلب نواب شاہ کے زیر اہتما م میونسپل اسٹیڈیم نواب شاہ میں جاری آل پاکستان عبدالرشید قریشی ٹیلی نار فٹ بال ٹرافی میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں اشرف شہید کلب نوشکی نے مد مقابل قادر شہید فٹ بال کلب پنجگور کو 2-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے احمد اور اصغر نے گول اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں حبیب الیون کلب ٹنڈو الہ یار نے مد مقابل ہزارہ فٹ بال کلب کوئٹہ کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔حبیب الیون کا واحد گول مختار نے اسکور کیا ۔تیسرے میچ میں غریب شاہ یونین کراچی نے اشرف شہید کلب نوشکی کو 3-2سے شکست دیدی میچ کی خاص بات غریب شاہ یونین کے اسٹرائیکر جنید کا نہایت عمدہ کھیل تھا جنہوں نے 3خوبصورت گول کے ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ اشرف شہیدکی جانب سے غلام مصطفی اور جاوید نے گول کئے کھیلے گئے میچ میں نیشنل فٹ بال ریفریز ستار باری ،نصیر عمر بلوچ ،اسد اللہ اور جہانگیر خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر رائونعیم بلو اور میڈیا کوارڈینٹر اسحاق عثمان تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان سے اُسامہ اسپورٹس کا اظہار تعزیت

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون کے چیئر مین حاجی الیاس اعوان ،جنرل سیکریٹری اختر ریاض ،کوچ گل حسن ،کیپٹن سلیم شاہ ،گل رشید ،افتخار ،سنیئر کھلاڑی سیف اللہ خان ودیگر تمام آفیشل اور کھلاڑیوں نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان کے مامو ں کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔