آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں اسماعیل میموریل کی شاندار فتح

All Karachi Raja Saheed Football Tournament

All Karachi Raja Saheed Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں اسماعیل میموریل نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مد مقابل المہران کلب کو 3-0 سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے عبید ،جنید اور احسان نے خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرادیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ماما جانو گبول سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کوچ محمدعلی ،نیاز بھائی ،با با آدم ،ماما حالی،ماما نذیر ،غفار بلوچ ،وسیم بلوچ ،انٹرنیشنل کھلاڑی پاک اسٹل طارق خان ،انٹرنیشنل فٹ بالر نعمت علی ،و دیگر موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے دیگر میچوں ملیر شاہین نے گلشن اسپورٹس کو 1-0 سے ،نذیر محمڈن نے الشہباز کورنگی کو 1-0سے ،ینگ بلوچ لیاری نے پنالٹی ککس پر شہباز محمڈن کو 5-4سے ،باران محمڈن نے لعل الیون کو 2-1 سے اور تنظیم اسپورٹس گذری نے ملک اسٹار کو 2-1 سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض شفیع بلوچ ،سعید بلوچ ،ممتاز شاہ،اور شاہ جہاں بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔