آل کراچی چیئرمین ولی محمد ولی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے

 Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گل بلوچ گرائونڈ صدیق گوٹھ میں کھیلے جانے والے آل کراچی چیئر مین ولی محمد ولی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں محفوظ الیون نے مد مقابل اسماعیل میموریل فٹ بال کلب کو 4-1سے شکست دیدیا۔

جبکہ دوسرے میچ میں مسلم برادرز فٹ بال کلب نے مضبوط حریف بلوچ فائٹر کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ،کھیل کے دوران بلوچ فائٹر کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے کئی آسان مواقع ملے مگر وہ اس سے فائدہ نہ اُٹھا سکے ایک موقع پر پنالٹی کک بھی ضائع کئے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض عمر شیخ، امام بخش، طارق اور حمزہ شیخ نے انجام دیئے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر
گل بلوچ فٹ بال کلب
صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کراچی
مورخہ 3مارچ2017ء